اوتھل(ڈیلی گرین گوادر) ضلعی ہیڈکوارٹر اوتھل مین قومی شاہراہ پر انگاریہ اسٹاپ کے قریب ٹریکٹر اور پک اپ گاڑی کے تصادم کے نتیجے میں ٹریکٹر ڈرائیور موقع پر جاں بحق جب کے پک اب ڈرائیور زخمی ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق لسبیلہ کے ضلعی صدرمقام اوتھل میں مین قومی شاہراہ انگاریہ اسٹاپ کے قریب ٹریکٹر اور پک اپ گاڑی میں تصادم جس کے نتیجے میں ٹریکٹر ڈرائیور موقع پر ہی جان بحق ایک شخص زخمی لاش کو DHQ ہسپتال اوتھل منتقل کردیا گیا جہاں پر جاں بحق شخص کی شناخت خالد انگاریہ کے نام سے ہوئی جو حاجی روزی خان گوٹھ اوتھل کا رہائشی ہے عینی شاہدین کے مطابق ٹریکٹر ٹرالی اور پک اپ کو ٹوچنگ کرکے شہر کی طرف لارہا تھا اچانک ٹریکٹر کا بریک فیل ہو گیا جسکی وجہ سے پک اپ ٹریکٹر سے ٹکرا گئی اور ٹریکٹر ڈارئیور پکپ کی ٹکر سے ٹریکٹر ڈائیور شدید زخمی ہوگیا جن کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال اوتھل لایا گیا جو زخموں کا تاب نہ لاتے ہوئے جابحق ہوگیا۔

