وندر(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان کے ضلع حب کی تحصیل وندر میں ڈام بندر کے رہائشی کوارٹرز میں سلنڈر دھماکے سے آگ بھڑک اٹھی، جس نے ماہی گیروں کے متعدد مکانات کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ترجمان پولیس نے بتایا کہ ڈام بندر میں سلنڈر پھٹنے سے کوارٹرز میں آگ بھڑک اٹھی، آگ نے ماہی گیروں کے متعدد کوارٹرز کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ترجمان پولیس کا کہنا تھا کہ فائر بریگیڈ کا عملہ آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔مزید بتایا کہ آگ لگنے سے کوارٹرز مالک کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا۔
وندر، سلنڈر دھماکے سے متعدد مکانات میں آتشزدگی

ٹیگز:
سلنڈر دھماکے
