کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں بڑھتی ہوئی مہنگائی میں حجاموں نے شہریوں کو بھی لا جواب کردیا مہنگائی پر حجام کے دکانوں نے بھی خاموشی توڑتے ہوئے 100روپے بڑھا دیئے گئے ہیں بال بنانے پر اب فی شہری سے 300روپے اور جبکہ خط بنانے کے ساڑھے تین سو روپے لینے لگ گئے ہے شہریوں کا مہنگائی کے خلاف ضلعی انتظامیہ کوئی اقدامات اٹھائے تفصیلات کے مطابق صوبائی دارلحکومت کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں حجام کے دکانوں پر مجبوری کے تحت رش تو دکھائی دیا ہے مگر شکایتوں کے بھی تو انبار لگ گئے ہیں ایک شہری نے کہاکہ حجام کے دکان پر گئے بال بنانے پر 200روپے کے بجائے 350روپے طلب کررہے ہیں جب ان سے کہا کہ اتنی مہنگائی تو حجام نے جواب دیا کہ آٹا اور اشیاخورد نوش کہاں تک پہنچی کبھی ان کے دکانداروں سے بھی پوچھا ہے مہنگائی نے شہریوں کو بھی گرانفروشوں کیخلاف لا جواب کردیا۔ شہریوں نے دعوی کیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور صوبائی حکومت اس معاملے پر بھی نظر ڈالیں. چوہڑمل روڈ فاطمہ جناح روڈ، پرنس روڈ کاسی روڈ جناح روڈ شامل ہیضلعی انتظامیہ کی کارکردگی صفر ہیکارروائی عمل میں لائی جائے
کوئٹہ ، حجاموں نے بھی قیمتوں میں اضافہ کر دیابال بنانے کے300 روپے

ٹیگز:
حجام
