کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء چیف آف جھالاوان و رکن صوبائی اسمبلی نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی طرح عوامی نیشنل پارٹی کی بھی طویل جدوجہد ہے امید ہے عوامی نیشنل پارٹی بلوچستان میں پیپلزپارٹی کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی۔ یہ بات انہوں نے جمعہ کو عوامی نیشنل پارٹی کے نومنتخب رکن اسمبلی زمرک خان اچکزئی سے ملاقات کے دوران گفتگو کر تے ہوئے کہی، ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان موجود سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،سابق وزیر اعلی نواب ثناء اللہ خان زہری نے نومنتخب رکن اسمبلی زمرک خان اچکزئی کو دوبارہ کامیاب ہونے پر مبارکباد دی،اس موقع پر نواب ثناء اللہ زہری نے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کی طرح عوامی نیشنل پارٹی کی بھی طویل جدوجہد ہے صدر آصف علی زرداری بلوچستان کی ترقی و خوشحالی میں خصوصی دلچسپی لیتے ہیں امید ہے عوامی نیشنل پارٹی بلوچستان میں پیپلزپارٹی کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی، ملاقات کے دوران گفتگو کر تے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی زمرک خان اچکزئی نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے رہنماء و سابق وزیر اعلی نواب ثناء اللہ زہری سے ہمارے دیرینہ مراسم ہیں ماضی میں بھی پیپلزپارٹی کی حکومت کا ساتھ دیا ہے۔
عوامی نیشنل پارٹی بلوچستان میں پیپلزپارٹی کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی،نواب ثناء اللہ خان زہری

ٹیگز:
نواب ثناء اللہ خان زہری
