کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر مولاناعبدالحق ہاشمی نے کہاکہ عوام کو پیپلز، مسلم لیگ کے بعد پی ٹی آئی نے بھی مایوس کر دیا ہے۔ مظلوم عوام کے ساتھ بار بار دھوکہ کیاگیا۔ ملک بڑے بحرانوں سے دوچار ہے لیکن قومی قیادت باہم دست وگریبان ہے۔ سیاسی پارلیمانی بحرانوں کے ذمہ داروزیراعظم عمران خان ہیں۔ آئی ایم ایف کی غلامی میں قوم کو دینے اوربدترین مہنگائی بھاری قرضوں کے حصول پر بطور انعام مشیر خزانہ کو سنیٹر بنایا جارہا ہے۔ قومی محاذ پر قومی ترجیحات اور قومی پالیسی کے لئے کِسی سے ڈائیلاگ کو تیار نہیں۔ بحران در بحر ان سے گزرتے حکومت کو وقت پورا کرنے بھی دے دیاجائے لیکن یہ ناقابلِ تلافی نقصان ہو گا۔ عمران خان حکومت نااہل اور ناکام ہے۔ آئین ایک سال میں معدوم ہیں۔ آئین کا حل یہ ہی ہے بااختیار بلدیاتی نظام نافذ کیا جائے، انتخابی اصلاحات پر قومی اتفاق رائے کیا جائے اور نئے مینڈیٹ کے لئے عوام سے رجوع کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے مسائل کا حل جماعت اسلامی کے پاس ہے جماعت اسلامی دیانت دار مخلص اچھے لوگوں کی پارٹی ہے الحمداللہ جماعت اسلامی کے لوگ بدعنوانی چوری ولوٹ مار سے دورنیک نام وآزمائے ہوئے لوگ ہیں انشاء اللہ جماعت اسلامی قوم کو مسائل ومشکلات سے نجات دلائیگی۔ جماعت اسلامی انتخابی نشان ترازو پر بلدیاتی اور عام انتخابات میں حصہ لے گی، اتحادی سیاست ناکام ہے اور بحرانوں سے نجات کا راستہ نہیں دے رہی۔جماعت اسلامی کے پالیسی ساز ادارہ مرکزی شوریٰ نے پالیسی حکمت عملی کا فیصلہ کر دیا ہے۔ مرکزی پارلیمانی بورڈ امیدواران کی منظوری دے رہا ہے۔ اسلامی پاکستان خوشحال پاکستان کی بنیاد ملک گیر رابطہ عوام مہم چلائی جا رہی ہے۔ کارکنان گھر گھر جائیں گے عوام کو قائل کریں گے کہ جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔ جماعت اسلامی ملک کو بحرانوں سے نجات دلائے گی۔ پارلیمنٹ اجلاس کی قانون سازی شرمناک اور جمہوری پارلیمانی ماتھے پر ایک اور بدنماداغ کا اضافہ ہوا ہے۔ بدنیتی اور ناقص قانون سازی ہمیشہ حکومت کے گلے پڑتی ہے۔ الیکٹرانک ووٹنگ مشین ہی انتخابی اصلاحات نہیں۔انتخابات کو اسٹیبلشمنٹ کے حصار سے آزاد کرانا، انتخابات کومال ودولت چوری کے مال سے پاک کرنا، انتخابات پر عوام کا اعتبار بحال کرنا اصل چیلنج ہے۔سیاسی قیادت، جمہوری قوانین اسٹیبلشمنٹ سے کمپرومائیذ کر کے اقتدار لینے کی ہوس کوختم کریں
عوام کو پیپلز، مسلم لیگ کے بعد پی ٹی آئی نے بھی مایوس کر دیا ہے، مولاناعبدالحق ہاشمی

ٹیگز:
عبدالحق ہاشمی
