وکنڈی(نامہ نگار)نوکنڈی میں ایک تین سالہ بچے کواغو اء کرنے کی کوشش علاقہ مکینوں نے ناکام بنا دی۔لیویز تھانہ سے منسلک کلی تحصیل میں نقاب پوش موٹر سائیکل سواروں نے ایک تین سالہ چھوٹا بچہ براہمداغ کو اغو اء کرکے لے جارہے تھے علاقہ مکینوں جن میں عورتوں اور بچوں کی مداخلت پر راہزنوں نے بچے کو قریبی عمارت کیلئے بنائے فاونڈیشن میں پھینک کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جس سے بچہ زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کیلئے دالبندین لے گئے اس واقعے سے پورے علاقے میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے کہ اس سے قبل لوگوں کے قیمتی سامان چوری ہوتے تھے لیکن اب چور اور ڈاکو اس قدر دیدہ دلیری کیساتھ بچوں کو بھی چوری کرنے لگے ہیں جوکہ علاقے کی امن کیلئے باعث تشویش ہے شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کا نوٹس لیکر ملزمان کی گرفتاری کیلئے فوری کاروائی کی جائے۔
نوکنڈی،تین سالہ بچے کو اغواء کرنے کی کوشش علاقہ مکینوں نے ناکام بنا دی

ٹیگز:
نوکنڈی
