کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹاون میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں گھریلو ملازم رمضان نے اپنے بھائی کے ساتھ مل کر اپنی مالکن کو تیز دھار آلے سے قتل کر دیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی بروری روڈ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا اور تفتیش کے لیے انہیں سیریس کرائم انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے پولیس ذرائع کے مطابق قتل کی واردات گھریلو تنازع یا ممکنہ چوری کی کوشش کا نتیجہ ہو سکتی ہے تاہم اصل محرکات کا تعین تفتیش کے بعد کیا جائے گا۔ مقتولہ گھر میں اکیلی موجود تھیں جب ملزمان نے مبینہ طور پر حملہ کر کے انہیں ہلاک کیا پولیس نے جائے وقوعہ سے آلہ قتل برآمد کر کے فرانزک لیبارٹری بھیج دیا ہے اور مقتولہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بولان میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا ہے ایس ایچ او بروری روڈ کے مطابق، دونوں ملزمان رمضان اور اس کا بھائی واردات کے بعد فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے تاہم انہیں بروقت کارروائی کے دوران گرفتار کر لیا گیا واقعے پر علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے جبکہ عوامی حلقوں نے اس افسوسناک واقعہ پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام ممکن ہو سکے۔
کوئٹہ ہزارہ ٹان میں گھریلو ملازم نے بھائی کے ساتھ مل کر مالکن کو قتل کر دیا

ٹیگز:
کوئٹہ
