کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) جامعہ بلوچستان کے بورڈ آف ایڈوانس اسٹڈیز اینڈ ریسرچ کا176واں اجلاس زیر صدارت جامعہ کے وائس چانسلر پروفیسر ظہور احمد بازئی منعقد ہوا۔ جس میں جامعہ کے پرووائس چانسلر ڈاکٹر محمد عالم ترین، ڈین آف فیکلٹیز ، شعبہ جات کے سربرہاں، جامعہ کے رجسٹرار سمیت بورڈ کے دیگر اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس میں تعلیمی، تحقیقی اجھنڈا رکھا گیا۔ جس میں اعلیٰ تعلیم تحقیق کے حصول ، مستقبل کے تعلیمی منصوبے ، ایم فل، پی ایچ ڈی ڈگری پروگرامز ، داخلہ امتحانات کے طریقہ کار ، شعبہ جات کی کارکردگی سمیت مختلف شعبہ جات میں اسکالرز کو ڈگری کے لئے منتخب کیا گیا اور مختلف فیصلے کئے گئے۔اس موقع پر اجلاس سے وائس چانسلر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تعلیمی منصوبوں کو مدنظر رکھتے ہوئے مستقبل کے لئے پالیسیاں ترتیب دینا ناگزیر ہے۔جدید دور کے تعلیمی، تحقیقی تقاضوں کو بروکار لاتے ہوئے کار آمد تخلیقی، تحقیقی تجربات کو ادارے کی ترقی اور اسکالرز کی رہنمائی اوربہتر سمت کی جانب راغب کرنا ضروری ہے۔ اور مارکیٹ سے مطابقت رکھنے والے شعبوں کو ترجیحی بنیادوں پر قیام ، اسکالرز اور طلبہ کو اعلیٰ تعلیم ، تحقیق کے مواقع سمیت روشن مستقبل کی جانب رہنمائی و زہن سازی ہماری زمہ داریوں کا اہم حصہ ہے۔ تاکہ کارآمد انسانی وسائل کی پیداوار میں اضافہ اور انہیں ریسورسز کو ترقی کے لئے بروکار لاکر مستقبل کے منصوبوں کو عملی جامہ پہنایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ جامعہ بلوچستان کو ترقی سے ہمکنار کرنے اور مختلف معاملات کو پالیسی ساز اداروں کی وسعت سے حل کرنے کے لئے مشترکہ طور پر اپنی توانائیاں صرف کریں۔
مستقبل کے لئے پالیسیاں ترتیب دینا ناگزیر ہے، وائس چانسلر جامعہ بلوچستان

ٹیگز:
جامعہ بلوچستان
