مستونگ(میرسمندر خان رئیسانی سے) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مستونگ ڈاکٹر عبدالرشید محمدشہی نے آج مستونگ میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کردیا اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال مستونگ ڈاکٹر نثار احمد بلوچ ،صالح محمد بڑیچ، سابق میڈیکل آفیسر ڈاکٹر گوپی چند، افتخار احمد آبیزئی سید منور شاہ سمیت دیگر بھی موجود تھے انہوں نےکہا کہ مستونگ میں اس مرتبہ 56 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ مستونگ سے تین اہم قومی شاہراہیں گزرتی ہیں اسکے علاوہ گرم علاقوں سے کافی تعداد میں لوگ نقل مکانی کرکے مستونگ آرہے ہیں اس لئے عوام، سیاسی جماعتوں، علماء کرام اور علاقہ عمائدین و کونسلر صاحبان سے گزارش ہے کہ وہ محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں تاکہ کوئی بھی بچہ پولیو کے قطرے پینے سے محروم نہ رہے انہوں نےکہا کہ مستونگ میں وائرس کا خطرہ موجود ہے اسکے لئے لازمی ہے کہ صحیح معنوں میں ایک بہترین مہم چلا کر تمام بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے جائیں تاکہ خدانخواستہ کوئی مثبت کیس سامنے نہ آئے۔
مستونگ میں وائرس کا خطرہ موجود ہے تمام بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے جائیں،ڈاکٹرعبدالرشید محمد شہی

ٹیگز:
ڈاکٹرعبدالرشید محمد شہی
