خضد ا ر (ڈیلی گرین گوادر)خضدارمیں مبینہ دھاندلی کے خلاف قومی شاہراہ پر دھرنا دیاگیا ہے۔ کراچی کو کوئٹہ سے ملانے والی این 25 شاہراہ خضدار سے بند ہے۔ پی بی 20 سے آذاد امیدوار میر شفیق الرحمان مینگل کے ووٹرز اور حامیوں نے خضدار میں مختلف مقامات سے روڈ بلاک کردیا ہے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ خضدار حلقے میں دھاندلی کی گئی ہے اور مخالف امیدوار کو کامیاب کیا گیا ہے۔ ری کاؤنٹنگ کا بھی مظاہرین مطالبہ کررہے۔ یاد رہے کہ پی بی 20 پر گزشتہ روز ضمنی الیکشن منعقد ہوا۔ مقابلہ بی این پی کے امیدوار میر جہانزیب مینگل اور آذاد امیدوار میر شفیق الرحمان مینگل کے درمیان تھا۔ جس میں آر او نے میر جہانزیب مینگل کا کامیاب قرار دیکر 47 فارم الیکشن کمیشن سے جاری کیا تھا۔ مظاہرہ تاحال جاری ہے۔
خضدارمیں مبینہ دھاندلی کے خلاف قومی شاہراہ پر دھرنا، ری کاؤنٹنگ کامطالبہ

ٹیگز:
خضدار
