نوکنڈی (ڈیلی گرین گوادر) نوکنڈی میں بیرک گولڈ مینجمنٹ کیخلاف شٹرڈاؤن ہڑتال اور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق تحریک اتحاد نوجوانان کی اپیل اور انجمن تاجران کی تعاون سے نوکنڈی میں بیرک گولڈ کمپنی کیخلاف شٹرڈاؤن ہڑتال رہی جہاں تمام چھوٹے بڑے مارکٹیں بند رہے شہریوں کو سودا سلف خریدنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، تحریک اتحاد کے اراکین اور انجمن تاجران کے صدر واحد بخش شیرزئی مسلسل بازار میں موجود رہے،بی این پی، نیشنل پارٹی،انجمن تاجران، مسیح اور اقلیتی برادری کے رہنماؤں نے ہڑتال کے شرکاء سے یکجہتی کا اظہار کیاتحریک اتحاد نوجوانان نے بیرگ گولڈ منجمنٹ کیخلاف ایک احتجاجی ریلی بھی نکالی جس کی قیادت ڈسٹرکٹ ممبر خان الطاف سنجرانی،سردارزادہ زولفقار شیرزئی،سردارزادہ وحید ایجباڑی و دیگر نوجوانوں نے کی ریلی بازار سے ہوتا ہوا لندن روڈ پر اختتام پذیر ہوا جہاں ریلی کے شرکاء سے جہانگیر بلوچ،سردارزادہ وحید ایجباڈی،محمدجان محب،افتخار بدوزئی،احمد علی برہانزئی، ایس اعظم بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریکوڈک منصوبہ نوکنڈی میں ہے لیکن یہاں کینوجوانوں کے لیے روزگار کے دروازے بند ہے بیرک گولڈ اپنی پالیسیوں میں نرمی لائے اور لوگوں کو روزگار دے مقررین نے کہا کہ گزشتہ چھ مہینے سے ریکوڈک منجمنٹ یہاں کے نوجوانوں کے آنکھوں میں دھول جھونک کر دیگر صوبوں سے لوگوں کو کھپا رہا ہے جبکہ یہاں کے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو صرف طفل تسلیاں دی جارہی ہے جوکہ ناانصافی اور ظلم کے مترادف ہے مقررین نے کہا کہ اگر ہمیں دیوار سے لگایا گیا تو دوسرے مرحلے میں سخت احتجاج کرکے قومی شاہراہ بند کرینگے۔
نوکنڈی،بیرک گولڈ مینجمنٹ کیخلاف شٹرڈاؤن ہڑتال اور احتجاجی مظاہرہ

ٹیگز:
نوکنڈی
