کوئٹہ (این این آئی) وزیر اعلی بلوچستان نے ڈپٹی کمشنر ضلع موسیٰ خیل کو معطل کردیا۔وزیر اعلی بلوچستان میر سرفرازاحمد بگٹی نے موسیٰ خیل میں کنویں میں گر کر بچے کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کوتاہی و سستی کے مرتکب افسران کے خلاف کارروائی ہوگی اچھا کام کرنے والے افسران و اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کریں گے۔وزیر اعلی بلوچستان نے ریسکیو کارروائی میں تاخیر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر موسیٰ خیل کو معطل کردیا۔
بچے کی کنویں میں گرنے سے موت،وزیراعلیٰ بلوچستان نے ڈپٹی کمشنر موسیٰ خیل کو معطل کردیا

ٹیگز:
وزیراعلیٰ بلوچستان
