اوتھل(ڈیلی گرین گوادر) حب میں زیر تعمیر مکان کی چھت گر نے سے 14سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو حب کے علاقے بلوچ کالونی میں زیر تعمیر مکان کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں 14سالہ عبد الر سول ولد فیض محمد جاں بحق ہوگیا، ریسکیو حکام نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی مزید کاروائی جا ری ہے۔
حب بلوچ کالونی میں زیر تعمیر مکان کی چھت گر نے سے عبد الر سول جاں بحق

ٹیگز:
حب
