خضدار (ڈیلی گرین گوادر) خضدار میں ڈکیتی فائرنگ سے ہندو تاجر زخمی، انجمن تاجران خضدار کی جانب سے واقعہ کی مذمت تفصیلات کے مطابق بدھ کی شام کو خضدار بازار میں مسجد روڈ پر ہندو تاجر روی کمار دکان بند کرکے جب گھر جارہے تھے تو اسی اثناء میں موٹر سائیکل پر سوار ایک سے زائد مسح ملزمان نے ان سے نقدی چھینا اور فائرنگ کرکے انہیں زخمی کردیا جنہیں بعد ازاں ہسپتال پہنچایا گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی انجمن تاجران خضدار کے صدر حافظ حمیداللہ مینگل و دیگر ہسپتال پہنچے۔ اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ خضدار میں اسٹریٹ کرائمز میں بے پناہ اضافہ ہوگیا ہے خضدار کے مصروف شاہراہ پر بغیر خوف و خطر کے ڈاکووں کی جانب سے ڈکیتی کرنا اور تاجر کو زخمی کرکے فرار ہونا سیکورٹی فیلیئر اور یہ تشویشناک و قابل مذمت ہے پولیس و لیویز کو اپنے سیکورٹی پلان پر نظر ثانی کرنا ہوگا جہاں مصروف مقام پر تاجر محفوظ نہ ہوں تو شہر سے باہر علاقوں کا کیا حال ہوگا۔ انہوں کہاکہ تاجر غیر محفوظ ہوگئے ہیں اس طرح کے واقعات سے تاجروں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے واقعہ کا نوٹس لیکر شہر میں سیکورٹی کو مضبوط کرنا ہوگا ورنہ اسٹریٹ کرائمز کا نہ تھمنے والا سلسلہ شروع ہوگا۔
خضدار، ڈکیتی فائرنگ سے ہندو تاجر زخمی، انجمن تاجران خضدار کی جانب سے واقعہ کی مذمت

ٹیگز:
ڈکیتی
