تھرپارکر(ڈیلی گرین گوادر)اسلام کوٹ کے قریب گاؤں آڈے جو تڑ کے مقام پر رینجرز اہلکاروں کا ایک ٹرک الٹ گیا جس کے نتیجے میں 2 جوان شہید اور 18 اہلکار زخمی ہوگئے۔
میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اسلام کوٹ ہسپتال نے بتایا کہ تھرپارکر حادثے میں اہلکار قاسم اور ابراہیم جاں بحق ہو گئے۔ان کا کہنا تھا کہ زخمی ہونے والے جوانوں کا اسلام کوٹ ہسپتال میں علاج جاری ہے۔ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ تھرپارکر میں رینجرز کے ٹرک کو حادثہ ٹائر راڈ ٹوٹنے کے باعث پیش آیا۔

