باجوڑ (ڈیلی گرین گوادر)باجوڑ کی تحصیل سالارزئی کے علاقہ درہ میں پولیس گاڑی کے قریب دھماکا ہوا۔ مقامی ذرائع نے بتایا کہ بم سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا، دھماکے کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
واضح رہے کہ آج بلوچستان کے ضلع باجوڑ کے حلقہ این اے 8 باجوڑ اور پی کے 22 باجوڑ میں ضمنی انتخابات منعقد کیے جارہے ہیں۔باجوڑ میں امیدوار ریحان زیب کے قتل کی وجہ سے قومی اورصوبائی اسمبلی پر الیکشن ملتوی کیے گئے تھے۔

