رحیم یارخان(ڈیلی گرین گوادر) کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ سپلائی کرنے والے 6 اسمگلر گرفتار کرلیے گئے۔ سندھ پنجاب سرحد داؤ والا پر اسمگلروں کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے بتایاکہ اسمگلروں کی 2 گاڑیوں سے اسلحہ برآمد کیا گیا اور ملزمان اسلحہ کچے کے ڈاکوؤں کو سپلائی کرنے جارہے تھے۔برآمد ہونے والے اسلحہ میں 63 پسٹل، 22 رائفلیں اور 25 ہزار گولیاں شامل ہیں۔
کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ سپلائی کرنیوالے 6 اسمگلر گرفتار، اسلحہ برآمد

ٹیگز:
اسلحہ
