اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)عید الفطر کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 9 اپریل کو اسلام آباد میں طلب کر لیا گیا۔
چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی سربراہی میں وزارت مذہبی امور اجلاس ہو گا، اجلاس میں شوال کا چاند دیکھنے کی شہادتیں وصول کی جائیں گی۔کمیٹی ممبران، محکمہ موسمیات، سپارکو اور سائنس و ٹیکنالوجی حکام اجلاس میں شریک ہوں گے جبکہ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس مقررہ مقامات پر ہوں گے۔
واضح رہے اس سے قبل رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیرآزاد سائنسی بنیاد پر رمضان کا چاند 29 کا ہونے کا امکان ظاہر کر چکے ہیں۔اس کے علاوہ موسمیات نے عید الفطر کے چاند کے حوالے سے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے چاند کی پیدائش 8 اپریل کو رات 11 بج کر 21 منٹ پر ہو گی اور 9 اپریل کو چاند نظر آنے کے امکانات ہیں۔

