کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ سمیت بلوچستان میں بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں رین اور اربن فلڈ ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے ترجمان حکومت بلوچستان کے مطابق بارشوں کے پیش نظر تمام افسران اور عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں بارشوں سے متاثرہ اضلاع میں پندرہ اور سولہ اپریل کو سرکاری اور نجی اسکول بند رہیں گے جبکہ بارشوں کی صورتحال پر وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبے کے ڈویڑنل کمشنرز اور پی ڈی ایم اے حکام کا آن لائن اجلاس بھی ہوا جس میں پرنسپل سیکرٹری عمران زرکون اور ڈی جی پی ڈی ایم اے کی صوبے کی مجموعی بارشوں کی صورتحال پر بریفنگ دی۔ اجلاس میں وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے نکاسی آب نہ ہونیکی عوامی شکایات پر اظہار برہمی کرتے ہوئے ہدایت کی کہ تمام فیلڈ آفیسرز کو جو وسائل اور سپورٹ درکار ہے فراہم کریں گے عوام کو مشکل اور تکلیف سے نکالنا ہماری ذمے داری ہے فیلڈ افسران نکاسی آب کے نالوں پر موجود انکروچمنٹ کو ختم کریں۔
کوئٹہ سمیت بلوچستان میں بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں رین اور اربن فلڈ ایمرجنسی نافذ

ٹیگز:
رین اور اربن
