کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)نے عیدالفطرکی تعطیلات کے دوران بجلی کی باقاعدگی سے فراہمی کیلئے مختلف انتظامات کئے ہیں اور اس سلسلے میں اس سلسلے میں چیف ایگزیکٹوآفیسرکیسکو کی خصوصی ہدایات پر کیسکونے عیدالفطرکی تعطیلات کے دوران سنٹرل کمپلینٹ سیل زرغون روڈکوئٹہ (ٹیلیفون نمبرز 0819201445 اور 0812829753)کو سینٹرل مانیٹرنگ اینڈایمرجنسی کنٹرول سینٹر قراردیاہے۔ سینٹرل مانیٹرنگ اینڈایمرجنسی کنٹرول سینٹر چیف انجینئر(اواینڈایم) اورچیف انجینئرآپریشن ڈائریکٹرکی سربراہی میں ایگزیکٹوانجینئراور ایس ڈی او پرمشتمل عملہ کے ہمراہ تین شفٹوں میں 24گھنٹے مسلسل آپریشنل رہے گا نیز سینٹرل مانیٹرنگ اینڈایمرجنسی کنٹرول سینٹر صوبائی حکومت کے ماتحت کنٹرول روم 15 سے بھی مکمل رابطے میں رہے گا۔ سینٹرل مانیٹرنگ اینڈایمرجنسی کنٹرول سینٹرکوئٹہ شہرمیں کسی بھی جگہ بجلی منقطع ہونے یا فنی خرابی پیداہونے کی شکایت پربجلی کی دوبارہ بحالی کیلئے متعلقہ سب ڈویژن کو فوری کارروائی کرنے کاپابند بنائے گا۔کیسکوکے سنٹرل کمپلینٹ سیل تمام فیڈروں سے بجلی کی بندش، مانیٹرنگ اوربجلی کی صورتحال سے متعلق بھی کیسکوچیف اوردیگر اعلیٰ حکام کوآگاہ کرتارہے گا۔اس کے علاوہ کیسکونے آپریشن سب ڈویژنز کے تمام ایس ڈی او ز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ عید الفطرکے روز اپنے اپنے متعلقہ کمپلینٹ سینٹرمیں اپنی موجودگی کویقینی بنائیں اور کسی بھی جگہ بجلی بندش پر فوری طور پر اقدامات اُٹھائیں۔علا وہ ازیں کیسکونے صوبائی دارلحکومت کوئٹہ سمیت پشین،لورالائی،سبی،خضداراور مکران آپریشن سرکلز کے سپرنٹندنگ انجینئرز کو بھی ہدایات جاری کی گئیں ہیں کہ وہ عیدالفطر کی تعطیلات کے دوران اپنے ماتحت سب ڈویژنز سے بھی مسلسل رابطے میں رہیں تاکہ اس دوران تمام علاقوں میں بلاتعطل بجلی فراہمی کو یقینی بنایاجاسکے نیز کیسکونے گرڈسسٹم آپریشن (جی ایس او) کے افسران اورعملہ کو بھی عید الفطرکی تعطیلات کے دوران اپنے متعلقہ گرڈاسٹیشن میں اپنی موجودگی کو یقینی بنائیں۔ بجلی کی بڑھتی ہوئی طلب اورقلت کے باعث سسٹم پربوجھ بڑھ جاتاہے جس کی وجہ سے ٹرپنگ کامسئلہ بھی درپیش آسکتاہے لہٰذا تمام صارفین سے اپیل ہے کہ وہ عیدالفطرکی تعطیلات کے دوران اپنے تمام غیر ضروری برقی آلات بند رکھیں اور صرف ضرورت کے مطابق بجلی استعمال کریں تاکہ تمام علاقوں میں صارفین کو بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائی جاسکے۔
کیسکونےعیدالفطرکی تعطیلات کے دوران بجلی فراہمی کے انتظامات کرلئے

ٹیگز:
کیسکو
