پنجگور (ڈیلی گرین گوادر) پنجگور میں مسلح افراد کی فائرنگ سے راجن پور پنجاب کا رہائشی جان بحق پیرے جہلگ میں رہزنی کی واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر بختیار نامی نوجوان کو ڈاکوؤں نے گولی مار کر قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجگور سٹی ایریا میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں دو افراد زندگی کی بازی ہار گئے راجن پور پنجاب کے رہائشی ساجد حسین ولد دیدار حسین جو جاوید چوک چتکان میں ریڑی لگا کر کام کرتا تھا نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے اسے قتل کردیا جبکہ پیرے جہلگ کے ایریا میں موٹر سائیکل چھیننے کے دوران ڈاکوؤں نے مزاحمت کرنے پر گولی مار بختیار نامی نوجوان کو قتل کردیا اور موٹر سائیکل لیکر فرار ہوگئے دریں اثناء پنجگور میں گزشتہ شب سیکورٹی فورسز کے ساتھ ایک جھڑپ میں بھی دو افراد مارے گئے جنکی نعشوں کو سی ٹی ڈی نے اسپتال منتقل کیا۔
پنجگور،مسلح افراد کی فائرنگ سے پنجاب کا رہائشی جاں بحق

ٹیگز:
پنجگور
