کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان کے ضلع دکی کے علاقے میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب بم دھماکہ پانچ اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق پیر کو ضلع دکی کی تحصیل لونی میں بختیار خان نالہ کے قریب سیکورٹی فورسزاور ضلعی انتظامیہ کے پوست کی فصل کو تلف کر کے واپس آنے والے قافلے پر آئی ای ڈی دھماکے کے نتیجے میں پانچ اہلکار نائیک منصور، لانس نائیک نیک زادہ، سپاہی ریاض، سپاہی مطیع اللہ، سپاہی احتشام شہید جبکہ ایک ڈرائیور حسن زخمی ہوگیا۔ واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا جبکہ علاقے میں ناکہ بندی کر کے حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی گئی۔مزید کاروائی جاری ہے۔
بلوچستان کے ضلع دکی کے علاقے میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب بم دھماکہ پانچ اہلکار شہید ایک زخمی

ٹیگز:
بلوچستان
