زہری (ڈیلی گرین گوادر) زہری میں ٹریفک حادثہ خاتون جاں بحق متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق چشمہ سے کاٹیلی جانے والی پک اپ گاڑی ثمری کرش پلانٹ کے قریب بے قابو ہوکر الٹ گئی۔ حادثے کے نتیجے میں ایک خاتون موقع پر جاں بحق جب کے ڈارئیور سمیت سات خواتین زخمی ہوئے،حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کے آنے والے شخص کا گاڈی بھی حادثہ کا شکار ہو گئی جس میں ایک شخص استاد محمد ابراھیم ڈائیہ زخمی ہوئے،زخمی تمام افراد کو شہید سکند اسپتال منتقل کر کے طبی امداد فرائم کی جا رہی ہے جن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
زہری،ٹریفک حادثے میں خاتون جاں بحق،متعدد افراد زخمی

ٹیگز:
زہری
