خضدار(ڈیلی گرین گوادر) لیویز فورس خضدار کا تاریخی کارنامہ، گاڑی چھیننے والے گروہ کاکھوج لگا کر انہیں محض ایک ہفتے کے اندر گرفتار اور کار گاڑی برآمد کرنے میں کامیاب ہوگئی۔ عوام کی جانب سے شاندار کار وائی پر ڈپٹی کمشنر خضدار اور ان کی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کی گئی۔تفصیلا ت کے مطابق ایک ہفتہ قبل خضدا رمیں فیرو زآباد روڈ پر رہزنوں نے اسلحہ کے زور پر شہری سے ان کی کار گاڑی چھین کر فرار ہوگئے تھے۔ جس کے بعد سے لیویز فورس ملزمان کی کھوج لگانے اور گاڑی برآمد کرنے کے لئے دن رات ایک کرتے ہوئے مسلسل محنت کررہی تھی۔ تاہم پیر کی درمیانی شب لیویز فورس نے سی آئی اے فورس کے ہمراہ خضدار شہر کے نواحی علاقہ سنی کٹائی میں گھر پر چھاپہ مارتے ہوئے گاڑی برآمد اور ملزم گرفتار کرلیا گیا۔ اس کامیاب کاروائی پر ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالقدوس اچکزئی نے اسسٹنٹ کمشنر خضدار محمد جان جمالدینی اورلیویز لائن آفیسر نوراحمد زہری کے ہمراہ تحصیل لیویز آفس میں پْر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ لیویزفورس اور سی آئی اے کے جوانوں کی محنت اور کوششوں سے کارلفٹر ملزمان گرفتار اور ان سے چھینی گئی گاڑی برآمد کرلی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ پیرکی درمیانی شب لیویز فورس نے سنی کٹائی پر ایک گھر پر چھاپہ مار کر چھینی گئی گاڑی برآمد کرکے ایک ملزم ثناء اللہ ولد عبدالعزیز سمالانی ساکن سنی کو گرفتار کرکے ان کی نشاندہی پر اس واردات کے مرکزی ملزم عمرولدکمال خان مگسی ساکن کھنڈ اورعبدالغفور ولد محمد کریم سکنہ سوراب گدرکو گرفتار کرلیاگیا۔ملزمان کے قبضہ سے گرینڈی کار گاڑی ماڈل2022، وردات میں استعمال ہونے والی کار گاڑی بی سی سی285کو بھی قبضہ میں لے لیا گیا۔ ملزمان کے قبضہ سے ایک عدد کلاشنکوف گن 28راؤنڈ ایک پسٹل 18راؤنڈ اور کئی نمبر پلیٹس بھی ان کے قبضہ سے برآمد کرلیا گیا۔ ان کی تحویل سے بغیر نمبر پلیٹس تین موٹرسائیکلز بھی برآمد کرلیئے گئے۔ ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالقدوس اچکزئی کا کہنا تھاکہ عوام بھر وسہ رکھیں لیویز فورس امن کے لئے ضامن فورس ہے اور عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لئے لیویز فورس ہمہ وقت تیار ہے یہ جو ہمیں کامیابی ملی ہے یہ عوام کے اعتماد اور لیویز فورس کی بہادری اور محنت سے ملی ہے آئندہ بھی لیویز فورس اپنی طرہ امتیاز اسی طرح برقرار رکھے گی۔ اس سے قبل فیرو زآباد سے تعلق رکھنے والے سیاسی قبائلی عمائدین حاجی محمد خان گنگو احمد گنگو عبدالکریم کھیازئی ادو عبدالحمید مردوئی سمیت علاقہ کے معتبرین نے کثیر تعداد میں ڈپٹی کمشنر آفس جمع ہو کرڈپٹی کمشنر خضدار اور ان کی ٹیم کو اس کامیاب کاروائی پر مبارک باد پیش کی اور خراج تحسین پیش کیا گیا اس موقع پر سہیل الرحمان کانفرنس ہال میں ایک مختصر تقریب بھی منعقد ہوئی جس میں لیویز فورس کی کار کردگی کو سراہا گیا اور توقع ظاہر کی کہ لیویز فورس ڈپٹی کمشنر خضدار کی قیادت میں آئندہ بھی اسی طرح کی اعلیٰ کار کردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عوام کی جان ومال کی حفاظت کا فریضہ نبہائے گی۔ دریں اثناء خضدار کے شہریوں نے کار لفٹر گروہ کی گرفتاری پر ڈپٹی کمشنر خضدار اس کی پوری ٹیم کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ ایک ہفتے کے اند ر اندر ملزمان کی گرفتاری اور گاڑی کا برآمد ہونا ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالقدوس اچکزئی کی محنت کوششوں کا ثمر ہے اور انہوں نے واقعی طور پر ایک باصلاحیت انتظامی آفیسر ہونے کا ثبوت دیکر اہم کارنامہ سرانجام دیا ہے اور ان کی یہ کار کردگی مدتوں یاد رکھا جائیگا۔
خضدار، لیویزنے گاڑیاں چوری کرنے والے ملزم کوگرفتارکرلیا

ٹیگز:
لیویز
