گوادر:وزیراعلیٰ بلوچستان میرجام کمال خان نے کہا ہے کہ بلوچستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کردیا ہے،بغیر فنڈزکے ترقی اور ترقیاتی کام کرانا نہ ممکن ہے انہوں نے کہاکہ موجودہ دور حکومت کے تمام ترقیاتی کام زمین پر موجود ہیں ہرشعبے کی ترقی کا عزم لیکر نکلیں ہیں ان خیالات کا اظہار ہونے نے اپنے دورہ گوادر کے موقع پر کیا وزیراعلی بلوچستان میر جام کمال خان دوروزہ دورے پر گوادر پہنچ گئے کمشنرمکران اور دیگر اعلی حکام نے وزیراعلی کا استقبال کیا صوبائی وزیر نور محمد دمڑ، رکن قومی اسمبلی نوابزادہ عامر مگسی، چیف سیکرٹری بلوچستان و دیگر اعلی حکام بھی وزیراعلی بلوچستان کے ہمراہ تھے گوادر دورے کے موقع پروزیراعلی کا پاک چائنہ بزنس سینٹر کا دورہ کیا اس موقع پروزیراعلی کو گوادر کی ترقی کے لئے اٹھائے گئے اقدامات اور ماسٹر پلان پر بریفنگ دے جائے گی وزیراعلیٰ بلوچستان مختلف پراجیکٹس کا بھی افتتاح کیا گوادر کے علاقے سربندن میں زیرتعمیر گرلز ہائیر سیکنڈری سکول کا دورہ کیااسکول میں فٹ سال گراونڈ اور اضافی کمرے بنانے کیلئے حکام کو ہدایات جاری کردیں انہوں نے زیر تعمیر اسکول کیلئے اضافی گرانٹ دینے کی بھی یقین دہانی کرادی متعلق محکمہ مواصلات کے حکام نے منصوبے کے متعلق وزیراعلیٰ کو بریفنگ دی اس دوران علاقہ مکینوں نے وزیراعلیٰ سے پانی اور دیگر مسائل کو حل کرنے کی درخواست کی جس پر وزیراعلیٰ میرجام کمال خان نے ڈپٹی کمشنر گوادر کو مقامی آبادی کے مسائل کے حل کے حوالے سے اقدامات کرنے کی ہدایت کی دریں اثنا وزیراعلی میرجام کمال خان نے بی اے پی کے رہنما عبدالغفورہوت کے گھر بھی گئے جہاں انہوں نے میرعبدالغفور ہوت سے انکے چاچاکے انتقال پر اظہار تعزیت کی۔
بلوچستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کردیا ہے،جام کمال خان

ٹیگز:
جام کمال خان
