ملتان (ڈیلی گرین گوادر) پتوکی میں ملتان روڈ پر نجی فیکٹری کی بس الٹنے سے 3 افراد جاں بحق اور 17 خواتین زخمی ہو گئیں۔ پولیس کے مطابق نجی فیکٹری کی بس ملازمین کو لے کرمانگا منڈی سے اوکاڑہ جا رہی تھی کہ سائیں دی کھوئی کے قریب سڑک پر کام میں لگے میونسپل ملازمین کو بچاتے ہوئے الٹ گئی۔حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں بس ڈرائیور رئیس، سلیم اور علی عباس شامل ہیں جب کہ زخمی ہونے والی 17خواتین کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ملتان روڈ پر نجی فیکٹری کی بس الٹنے سے 3 افراد جاں بحق اور 17 خواتین زخمی

