کراچی(ڈیلی گرین گوادر) پیپلزپارٹی کی رہنماء شازیہ مری کہتی ہیں کہ عمران خان بتائیں مارشل لا کا بیان کیوں دیا؟پیپلزپارٹی کی جانب سے عمران خان کے بیان کی مذمت کی گئی ہے، کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اقتدار چھن جانے کے غم میں ایسی باتیں کی جارہی ہیں، یہ چیئرمین پی ٹی آئی کی خودغرضی کی انتہاء ہے، وہ ملک میں صرف خون خرابہ چاہتے ہیں۔
شازیہ مری بولیں کہ آج شہزاد اکبر فرار ہے، فرح گوگی کا کوئی حساب نہیں ہورہا، عمران خان چوریاں چھپانے کے سب کر رہے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ ہمیں جو اقتدار ملا ہے وہ کانٹوں کی سیج ہے، عمران خان نے معاشی محاذ پر نقصان پہنچایا۔ ہم الیکشن سے بھاگنے والے لوگ نہیں ہیں، کسی گروہ کے دباؤ میں آکر الیکشن نہیں کرائیں گے۔

