لاہور(ڈیلی گرین گوادر) حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی سیکریٹری جنرل ڈاکٹر حمیرا طارق نے وومن ایکسیلنس سینٹر لاہور میں فیملی کونسلنگ ڈیسک کا افتتاح کیا۔اس موقع پر انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ معاشرے کے دیگر مسائل کے ساتھ خواتین اس وقت گھمبیر نفسیاتی مسائل کا شکار ہیں ،جماعت اسلامی جہاں پر تعلیمی، معاشی ، معاشرتی اور سیاسی لحاظ سے خواتین کی رہنمائی کر رہی ہے وہیں پر وہ ان کے نفسیاتی مسائل کو سمجھتے ہوئے کونسلنگ ڈیسک اور کونسلنگ سینٹرز کے ذریعے بھی خواتین کی خدمت کے لیے کوشاں ہے۔انہوں نے مذید کہا کہ یوم خواتین محض خوشنما نعروں کا نام نہیں، جماعت اسلامی خواتین کی بہبود کے لئے عملی منصوبوں پر یقین رکھتی ہے ۔جماعت اسلامی خاندان اور معاشرے میں عورت کے مقام اور اس کے استحکام کے لیے بھی کام کر رہی ہے ۔ اسی مقصد کے تحت ویمن ایکسیلینس سینٹر لاہور کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ انہوں نے مذید کہا کہ ایک صحت مند معاشرے کے لیے ماں اور بچے کا صحت مند ہونا ضروری ہے۔ ایکسیلینس سینٹر اور اس جیسے دیگر پراجیکٹس کے ذریعے ہم وسیع پیمانے پر اس کام کو کرنے کا عزم رکھتے ہیں تاکہ پاکستانی عورت کو صحت مند زندگی دے سکیں۔ ڈاکٹر حمیرا طارق نے کہا کہ مہنگائی کے اس دور میں لوگ بڑی بڑی فیسیں دے کر صحت کی سہولیات حاصل کرنے پر مجبور ہیں،ہر تیسری عورت نفسیاتی مسائل سے دوچار ہے،جماعت اسلامی ان مشکلات کو محسوس کرتے ہوئے اپنے طور پر معاشرے کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات کر رہی ہے ۔
جماعت اسلامی خواتین کی بہبود کے لئے عملی منصوبوں پر یقین رکھتی ہے،ڈاکٹر حمیرا طارق

ٹیگز:
ڈاکٹر حمیرا طارق
