کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان اسمبلی کے اپوزیشن اراکین نے سردار بہادر خا ن وویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلر کے خلاف اسمبلی کے فلو ر پر دھرنا دیا۔ جمعرات کو بلوچستان کے اجلاس میں نیشنل پارٹی کے رکن میر رحمت صالح بلوچ نے کہا کہ سردار بہادر خان وویمن یونیورسٹی خواتین کی واحد جامعہ ہے پہلے یہاں دہشتگردی اور اب وائس چانسلر کے آمرانہ روئیے کی وجہ سے طالبات کی تعداد دن بدن کم ہورہی ہے اس حوالے سے گورنر بلوچستان سے بھی ملاقات کی گئی ہے تاہم وائس چانسلر ادارے کو تباہی کی جانب لیکر جارہی ہیں خواتین ملازمین کو پولیس کے ذریعے گرفتار کروانے سمیت دیگر غیر روایتی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔وائس چانسلر کے روئیے خلاف اپوزیشن اراکین اسپیکر ڈائس کے سامنے احتجاجا ً دھرنے دیں گے۔اس موقع پر اپوزیشن ارکان نے ایوان میں دھرنا دیا جبکہ حکومتی وزراء اور اراکین کی یقین دہانی پر اپوزیشن ارکان نے دھرنا ختم کردیا۔
بلوچستان اسمبلی اجلاس،اپوزیشن اراکین نے ایس بی کے وویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلر کیخلاف اسمبلی فلور پر دھرنا

ٹیگز:
ایس بی کے
