کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلو چستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 7زیارت کم ہرنائی پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امید وار حاجی نور محمد خان دمڑ 29168 ووٹ لیکر کامیاب ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق تحصیل سنجاوی کے 11پولنگ اسٹیشنز پر ہو نے والی پر ری پولنگ کے غیر حتمی اور سرکاری نتائج کے مطابق بلو چستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 7زیارت کم ہرنائی پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امید وار حاجی نور محمد خان دمڑ 29168 ووٹ لیکر کامیاب جبکہ انکے مد مقا بل جمعیت علماء اسلام کے نامزد امیدوار خلیل الرحمن دمڑ 25685 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔واضح رہے کہ 8فروری کو حلقہ پی بی 7زیارت کم ہرنائی سے جمعیت علماء اسلام خلیل الرحمن دمڑ کامیاب ہوئے تھے جس کے بعد مسلم لیگ (ن)کے امیدوار حاجی نورمحمد خان دمڑ نے 8فروری کے انتخابات کو الیکشن کمیشن آف پاکستان میں چیلنج کیاگیا تھا۔
پی بی 7زیارت کم ہرنائی پر (ن) لیگ کے امیدوار حاجی نور محمد دمڑ نے 29168 ووٹ لیکر کامیاب

ٹیگز:
حاجی نور محمد دمڑ
