کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن بنچوں پر بیٹھے گی، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کا احتجاجا ً بائیکاٹ کیا ہے، 2024کے انتخابات بلوچستان اور پاکستان کی تاریخ کے بد ترین انتخابات تھے۔یہ بات انہوں نے بلوچستان اسمبلی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ نیشنل پارٹی کی 2روزہ سینٹرل کمیٹی نے مجموعی طور پر 2024کے انتخابات کو پاکستان اور بلوچستا ن کی تاریخ کے بد ترین انتخابات قرار دیا ہے پہلی دفعہ فاٹا کی طرح یہاں لاکھوں اور اربوں میں سیٹیں فروخت کی گئیں۔انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی نے بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے اور اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کا احتجاجا ًبائیکاٹ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی بلوچستان کے عوام ووٹ کا حق لیکر رہیں گے پارلیمنٹ کے اندر ہوں یا باہر یہ ہمارا جمہوری حق ہے ہم عد م تشدد کے پیروکار ہیں اپنی جمہوری جدوجہد جاری رکھیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کے بارے میں معلوم نہیں مگر ہم نے اپوزیشن بنچوں پر بیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت سازی کے حوالے سے مسلم لیگ (ن) نے نہ ہم سے رابطہ کیا اور نہ ہی انہوں نے ہم سے کوئی رابطہ کیا۔
نیشنل پارٹی بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن بنچوں پر بیٹھے گی، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ

ٹیگز:
ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ
