کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے ترجمان سردارسربلندجوگیزئی نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے وزیراعلیٰ بلوچستان کیلئے ابتک کوئی نام فائنل نہیں ہوا ہے وزارت اعلیٰ کیلئے پارٹی کی قیادت کامشاورتی عمل جاری ہے۔ یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں سردارسربلند جوگیزئی نے کہاکہ وزیراعلی بلوچستان کے لئے پیپلزپارٹی کی جانب سے اب تک کوئی نام فائنل نہیں ہواوزیراعلی بلوچستان کے نام پر پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت کا مشاورتی عمل جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلی بلوچستان کے لئے پیپلزپارٹی کے نامزد امیدوار کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کارکنان اور عوام قیاس آرائیوں پر یقین نہ کریں پارٹی قیادت جونہی نام فائنل کریگی اس کا اعلان کردیا جائے گا۔
پیپلز پارٹی کی جانب سے وزیراعلیٰ بلوچستان کیلئے ابتک کوئی نام فائنل نہیں ہوا ہے، سردارسربلند جوگیزئی

ٹیگز:
سردارسربلند جوگیزئی
