کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)ڈی جی اینٹی کرپشن بلوچستان نے چیئرمین بلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ کی شکایت پرانکوائری ٹیم زیر نگرانی ڈپٹی ڈائریکٹر انوسٹی گیشن شیخ منیراحمد اورڈپٹی ڈائریکٹر انوسٹی گیشن کامران بشیر تشکیل دیکر سابقہ چیئرمین بلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ کے خلاف انکوائری عمل میں لائی دوران انکوائری ریکارڈ اوربیانات سے معلوم ہوا کہ سابق چیئرمین بلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ نے درسی کتب کچی تا بارہویں کی پبلیکیشن اورکنٹریکٹ ایوارڈ میں ٹھیکیداروں کو ناجائز فائدہ پہنچاتے ہوئے سرکاری خزانے کو تقریباً17کروڑ56لاکھ روپے نقصان پہنچایا الزامات ثابت ہونے پر سابقہ چیئرمین بلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ کوئٹہ عارف شاہ کے خلاف بعد ازاجازت مجاز اتھارٹی مقدمہ اینٹی کرپشن بلوچستان کوئٹہ سرکل میں درج کیا گیا اورملزم عارف شاہ کو گرفتار کرکے تفتیش عمل میں لائی گئی ہے اسوقت تک ملزم عارف شاہ کے انکشافات پر مزید کارروائی کی جارہی ہے اوردیگر ملوث افراد کی گرفتاری کیلئے اینٹی کرپشن بلوچستان کارروائی کررہی ہے۔
کتب کی چھپائی میں ٹھیکیداروں کو ناجائز فائدہ پہنچنے پر سابق چیئرمین گرفتار

ٹیگز:
کتب کی چھپائی
