اسلام آباد /کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان مسلم لیگ (ن) اور جمعیت علماء اسلام کے نمائندہ وفود کی ملاقات، مسلم لیگ (ن) نے جمعیت علماء اسلام سے بلو چستان میں حکومت سازی پر معذرت کر لی۔ بدھ کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماء سینیٹر محمد اسحاق ڈار، سردار ایاز صادق، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ،ملک محمد احمد خان سے جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری، عثمان بادینی، مولوی محب اللہ، یونس زہری، اصغر ترین اور حاجی نعمان نے ملاقات کی، ملاقات میں جمعیت علماء اسلام کے وفد نے کہا کہ بلوچستان کو درپیش چیلنجز کو مدنظر رکھتے ہوئے صوبے میں ایک مضبوط جمہوری حکومت وقت کی ضرورت ہے،بلوچستان میں مختلف سیاسی قوتوں کا مل کر بیٹھنا ملکی مفاد میں ہے اور اس سلسلے میں فریقین اپنی جماعتوں میں تعاون کے خواہاں ہیں۔اس موقع پر بات چیت کر تے ہوئے سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ ہم تو چاہتے تھے کہ مل کر چلیں لیکن آپ نے دیر کر دی اب تو مسلم لیگ (ن) پیپلز پارٹی سے شراکت اقتدار کا معاہدہ کر چکی ہے، بلو چستان میں حکومت پیپلز پارٹی کے ساتھ ملکر بنا رہے ہیں جے یو آئی کی پیشکش کے حوالے سے اعلیٰ قیادت کو آگاہ کیا جائے گا، ملاقات میں سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ جے یو آئی اور مسلم لیگ (ن) کم از کم بلو چستان میں حکومت بنا سکتی ہے۔
مسلم لیگ (ن) نے جمعیت علماء اسلام سے بلو چستان میں حکومت سازی پر معذرت کر لی

ٹیگز:
مسلم لیگ (ن)
