اوتھل (ڈیلی گرین گوادر) لسبیلہ میں دو مختلف واقعات میں ایک نوجوان جاں بحق تین افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق کوسٹل ہائی پر کراچی کے علاقے کلفٹن تین تلوارکے رہائشی تین افراد جو کہ نانی مندر ہنگلاج یاترا کے لئے جارہے تھے کہ لسبیلہ کی تحصیل لیاری کے علاقے ناکھٹی میں تیز رفتاری کے باعث ان کی پراڈو نمبر BD.8900الٹ گئی جس کے نتیجے میں تین ہندو یاتری شترگن ولد رام چند اور دیوہش ولد شترگن شدید زخمی ہوگئے جنہیں فو ر ی طوپر طبی امداد کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اوتھل منتقل کر دیا گیا۔جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمیوں کو کراچی ریفر کردیا گیا۔جبکہ ایدھی زرائع کے مطابق دوسرے واقعے میں حب مشرقی بائی پاس کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک 25 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا جسے جام قادر ٹیچنگ ہاسپیٹل منتقل کردیا گیاجس کی شناخت نہ ہوسکی۔
لسبیلہ، دو مختلف واقعات میں ایک نوجوان جاں بحق تین افراد زخمی

ٹیگز:
لسبیلہ
