خاران(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان مسلم لیگ(ن)کے مرکزی رہنما نو منتخب ایم پی اے میر شعیب نوشیروانی کی ہدایت پر فرزند خاران کے طرف سے نمائندگی کرتے ہوے ممتاز سیاسی و قبائلی رہنما پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنما میر عبدالطیف نوتیزئی، مسلم لیگ (ن) رخشان ڈویژن کے نائب صدر ایڈوکیٹ میر محمود خان نوشیروانی، الیاس ایس کے محکمہ پبلک ہیلتھ کے ایس ڈی او قاضی بلال احمد بی اینڈ آر کے، ایس ڈی او چمن گل درانی، انجنئیر شاہ نواز ٹونڈائی، سب انجنئیر شکر اللہ شاہوانی شاہ سلیم ریکی نے ڈویژنل ہسپتال کا تفصیلی دورے کیا تمام شعبوں کا جائزہ لیا ڈی ایچ او خاران ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، ایم ایس شیخ زید ڈویژنل ہسپتال ڈاکٹر محبوب بلوچ نے ڈویژنل ہیڈ کواٹر ہسپتال کے تمام شعبوں کا وزٹ کرایا بریفنگ دیتے ہوے ایمرجنسی بحث میں کمی کی شکایت کیا ہسپتال کے مختلف شعبوں کے لئے نئے بلڈنگ کا گزارش کیا اور ڈاکٹروں کی کمی پر بریف ڈاکٹرز کے رہائشی کالونی، نرسنگ کالج کے نئے بلڈنگ، شعبہ ادثات کیلئے نیا یونٹ، گائنی وارڈ ڈیلاسسز مشین اور اسکے فلٹر لیبارٹری مشین، بجلی، پانی اور ہسپتال کے خوبصورتی پر تفصیلی بریف کیا ایک ڈرافٹ کے صورت ماسٹر پلان پیش کئے۔ میر عبد اللطیف نوتیزئی نے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ ایم پی اے خاران میر شعیب جان نوشیروانی کی سب سے پہلے اقدامات صحت، ایجوکیشن، آپ نوشی، مواصلات، پر شروع کرینگے یہ ہر انسان کے بنیادی حقوق ہیں۔ خاران ہم سب کا گھر ہے اسکے تعمیر و ترقی ضروری ہے اس موقع پر میل آفیسر حمایت اللہ دوستین، حاجی غلام مصطفی بلوچ، عبدالوہاب کبدانی، صادق نوشیروانی، حبیب اللہ سنگت و محکمہ ہیلتھ کے اسٹاف ہمراہ تھے
خاران ہم سب کا گھر ہے اسکے تعمیر و ترقی ضروری ہے، میر شعیب نوشیروانی

ٹیگز:
میر شعیب نوشیروانی
