چمن(ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی کمشنر چمن راجا اطہر عباس نے منظور پشتین کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے آج عدالت میں پیش کیا جائے گا راجا اطہر عباس نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ منظور پشتین اور ان ساتھی کوئٹہ جارہے تھے کہ سیکیورٹی فورسز نے معمول کی چکینگ کے لیے قافلے کو روکا تاہم اس دوران منظور پشتین کے ساتھ مسلح افراد نے گاڑی روکنے کے بجائے اہلکاروں پر فائرنگ کردی اہلکاروں نے جوابی فائرنگ کی جس پر منظور پشتین کے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب رہے بعد ازاں سرچ آپریشن کرتے ہوئے سیکیورٹی فورسز نے منظور پشتین کو گرفتار کرلیا۔دوسری جانب پشتون تحفظ موومنٹ کے مرکزی انفارمیشن کوآرڈینیٹر زبیر شاہ آغا نے کہا ہے کہ منظور پشتین اور ان کے 2 ساتھیوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
منظور پشتین کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا، ڈپٹی کمشنر چمن

ٹیگز:
ڈپٹی کمشنر چمن
