کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل عبدالرحیم زیارتوال نے اخباری بیان میں ملک کے 2024کے الیکشن کو دھاندلی زدہ دھوکہ دہی اور فراڈ قرار دیتے ہوئے اسے کھلی طور پر مسترد کیا ہے۔ الیکشن سے پہلے نقد رقوم کی تقسیم سے ضمیر کا سودا، سرکاری مشینری کا استعمال کا مسلم لیگ اور دیگر کے ذریعے استعمال، نامعلوم نمبروں سے فون، دھونس،دھمکیاں اور حکومت کی جانب سے بیلٹ پیپر کی تقسیم اور بہت سے پولنگ سٹیشنز پر کاپیاں کم ہونے کی تحریری شکایات کے علاوہ دور دراز علاقوں میں عملے کیلئے کرسی اور ٹیبل کا نہ ہونا اور خصوصاً خواتین عملے کا پولنگ میں تعینات نہ کرنا اور مرد عملے سے زنانہ پولنگ اور بوتھ چلانے کا عمل جاری رہا ہے۔ جو الیکشن کمیشن کا الیکشن میں ناکامی کا منہ بولتاثبوت ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ سٹیبلشمنٹ کے بنائے ہوئے انجینئرنگ نتیجے کو جب ملک کے جمہوری عوام نے اپنے ووٹ کی طاقت سے مکمل کایا پلٹ دی تو 8فروری کو 6بجے کے بعد عوام کے فیصلے کو پاگلوں کی طرح پیسوں، اثر ورسوخ اور اپنے پرانے انجینئرنگ کے مطابق پرائیزائیڈنگ آفیسران کے 45فارم کی بجائے من پسند تبدیل کرنے میں مصروف ہوگئے جس کے خلاف تمام ملک کے ہرگلی کوچے میں شور وغوف بننا شروع ہوا اور عوام اپنے حق رائے کے برخلاف نتائج کو تسلیم کرنے سے انکار کرتے رہے۔ آر او، ڈی آر او کے دفاتر میں پیسوں کی ریل پھیل شروع ہوئی اور جلدی بازی میں ویڈیوز بھی لیک ہوتے رہے۔ 2024کے الیکشن سے عوا م یہ تمنا اور آر زو کر بیٹھے تھے کہ تمام بحرانوں کا حل ملک میں سیاسی استحکام سے آجائیگا۔ لیکن بدقسمتی سے عوام ملک کی بقاء کیلئے سنجیدگی سے سوچھنے والے حلقوں میں مایوسی پھیل گئی ہے اور نتیجے کے طور پر کچھ پارٹیاں اور افراد استعفیٰ پیش کررہے ہیں اور اکثر چوکوں، روڈروں،قومی شاہراہوں پر احتجاجاً دھرنے دیئے بیٹھے ہیں۔ اور جو پارٹیاں حکومت بنانے کے طفل بازی میں مصروف ہیں وہ ملک کے مستقبل سے عاری مفروضوں کی بنیاد پر حکومت کی تشکیل نہ صرف ناکامی ہے بلکہ ملک کے ساکھ، وقار اور حیثیت کو ملیامیٹ کرنے کے سوا کچھ نہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ حالیہ الیکشن کے حوالے سے الیکشن کمیشن فارم45کے نتائج کو تسلیم کرتے ہوئے امیدواروں کی کامیابی کا اعلان کرے اور اس طرح صدر پاکستان اکثریتی پارٹی کو حکومت بنانے کی دعوت دے اور اکثریت ثابت نہ کرنے کی صورت میں خاؒلص اور خالص آئین اور قانون کے مطابق راستہ اختیار کرے تاکہ حکومت وقت اور خصوصاً الیکشن کمیشن آئین شکنی اور قانونی ضابطوں کی پائمالی سے بچ سکیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ آنیوالے حکومت کو سب سے پہلے آئین کی بالادستی، پارلیمنٹ کی خودمختاری، جمہور کی حکمرانی اور ملک کو قوموں کی برابری کا حقیقی فیڈریشن کے بنیادی اہم اصولوں پر چلنا ہوگا اور نئی حکومت کی ذمہ داریوں میں یہ شامل ہوگا کہ ملک کے ہر ادارے کو اپنی آئینی اختیار کا پابند بنائے گا اور ملک کے قومی اکائیوں کیلئے سینٹ کے اختیارات میں اضافہ کریں، منی بلز، فارن سروسز ودیگر تمام اختیارات سینٹ پاکستان کو سونپنے ہونگے اور اس طرح عدم اعتماد کے فضاء کا خاتمہ کرنا ہوگا۔
پشتونخواملی عوامی پارٹی نے 2024کے الیکشن کو دھاندلی زدہ دھوکہ دہی اور فراڈ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا

ٹیگز:
پشتونخواملی عوامی پارٹی
