کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی برائے پیٹرولیم و رسورسز اور سیاسی و اقتصادی امور کے ماہر سینیٹر محمد عبدالقادر نے کہا ہے کہ الیکشن 2024 عام انتخابات سے پہلے تمام سیاسی جماعتیں پاکستان اور عوام کے مسائل کے حل پیش کر رہے تھے اپنے اپنے منشور میں دعوے کئے جا رہے تھے کہ اگر عوام نے انہیں منتخب کیا تو وہ عوام کے مسائل حل کر دیں گے اور ملک جنت بے نظیر بن جائے گی الیکشن سے پہلے ایسا محسوس ہوتا تھا کہ ملک و قوم کے مسائل کا واحد حل اسی لیڈر اور اسکی جماعت کے پاس ہے انتخابات سے پہلے ملک اور قوم مسائل کا سامنا کر رہے تھے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ الیکشن کے انعقاد کے بعد تمام سیاسی جماعتوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ حکومت سازی کے عمل کو تیز تر بنائیں تاکہ عوام اور ملک کو درپیش مسائل حل کر سکیں آنے والی حکومت کو بجلی گیس کے بلوں اور مہنگائی کے مسائل کو فوری طور پر حل کرنا ہوگا تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے. وفاقی اور صوبائی بجٹ 2024- 25 کی تیاری سب سے بڑا امتحان ہے. بجٹ بنانے کے لئے ہمیں عالمی مالیاتی اداروں سے مدد لینا ہوگی. مہنگائی پہلے ہی 41 فیصد سے زائد ہو چکی ہے عالمی مالیاتی ادارے قرض دیں گے تو سخت شرائط بھی لاگو کریں گے۔انہوں نے کہا کہ نئی حکومت کو اندرونی اور بیرونی خطرات کا سامنا ہے بیرونی چیلنجز میں سفارتی تعلقات ایک بڑا چیلنج ہونگے پاکستان، ایران، افغانستان اور بھارت کے ساتھ متوازن اور مستحکم تعلقات کے فروغ کا خواہاں ہے، تینوں ممالک سے تعلقات میں خرابی کے پیچھے دہشت گردی کو عفریت موجود ہے، تینوں اطراف سے ہونے والی دہشتگردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ پایا گیا ہے پاکستان کو اس عفریت سے بھی نبٹنا ہوگا اس عفریت نے پاکستان کی چولیں ہلا کر رکھ دی ہیں۔چیئرمین قائمہ کمیٹی نے کہا ہے کہ بے روزگاری میں خوفناک حد تک اضافہ انتہائی تشویشناک ہے حکومت کو روزگار کے وافر مواقع پیدا کرنے ہوئی گئے تاکہ کروڑوں لوگ خط غربت سے سے نکل سکیں پاکستان کو درپیش مسائل اس قدر گمبھیر ہیں کہ کوئی ایک شخص یا سیاسی جماعت انہیں حل کرنے کی صلاحیت یا سکت نہیں رکھتی. تمام سیاسی جماعتوں اور اسٹیک ہولڈرز کو مل بیٹھ کر ملک و قوم کے مسائل کے حل تلاش کرنے ہوں گے اس سے قومی اور بین الاقوامی سطح پر انتہائی مثبت پیغام جائے گا۔
تمام سیاسی جماعتوں اور اسٹیک ہولڈرز کو مل بیٹھ کر ملک و قوم کے مسائل کے حل تلاش کرنے ہوں گے، محمد عبدالقادر

ٹیگز:
محمد عبدالقادر
