قلات(ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علما اسلام کے امیدوار پی بی 36 قلات منگچر سے سردار زادہ میر سعید جان لانگو 10654 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے، سابق وزیر داخلہ و بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار میر ضیا اللہ لانگو 8461 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے، تفصیلات کے مطابق ریٹرننگ آفیسر قلات کیجانب سے جاری فارم 47 غیر حتمی نتائج کے مجموعہ گوشوارہ کے مطابق PB36 قلات منگچر سے 92 پولنگ اسٹیشنز میں سے 85 پولنگ اسٹیشنز کے جاری نتائج جاری کردیئے گئے جبکہ بقیہ سات پولنگ سٹیشن پر ری الیکشن ہوگا جاری نتائج کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کے امیدوار سردار زادہ میر سعید جان لانگو نے 10654 ووٹ لیکر 2193 ووٹ سے کامیابی حاصل کی جبکہ بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار میر ضیا اللہ لانگو 8461 ووٹ لیکر دوسرے پیپلز پارٹی کے امیدوار سردار زادہ نعیم جان دہوار 5990 ووٹ لیکر تیسرے بلوچستان نیشنل پارٹی کے امیدوار میر قادر بخش مینگل 5817 ووٹ لیکر چوتھے نمبر پر رہے جبکہ نیشنل پارٹی کے امیدوار میر حاجی محمد یعقوب لانگو نے 1773 ووٹ حاصل کئے آر او کے جاری نتائج کے بعد شرکا نے ڈی سی آفس قلات کے سامنے رات گئے سے جاری احتجاجی دھرنا ختم کرکے بازار کھولنے اور بند قومی شاہراہ پر بھی دھرنا ختم کرکے ہر قسم کے ٹریفک کے لئے شاہراہ کھول دی گئی۔
پی بی 36 قلات منگچر،جمعیت علما اسلام کے امیدوارکے میرسعید جان لانگو 10654 ووٹ لیکر کامیاب

ٹیگز:
میرسعید جان لانگو
