قلعہ سیف اللہ(ڈیلی گرین گوادر)کان مہترزی اور ملحقہ علاقوں میں آج صبح برفباری کا سلسلہ شروع ہو گیا، جس کے باعث پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی ہے۔برفباری کے باعث ژوب-ڈیرہ اسماعیل خان قومی شاہراہ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی اور مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ علاقے میں برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، جس کی وجہ سے سردی کی شدت میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا ہے۔علاقہ مکینوں کے مطابق مسلم باغ اور کنچوغ میں بھی برفباری جاری ہے، جبکہ جاتی ہوئی سردی کو بریک لگ چکی ہے۔ شہریوں نے برفباری سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ ساتھ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے پر بھی زور دیا ہے۔
قلعہ سیف اللہ،کان مہترزی اور گردونواح میں برفباری،سردی کی شدت میں اضافہ

ٹیگز:
قلعہ سیف اللہ
