کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نگران وزیر داخلہ بلوچستان میر زبیر جمالی نے پشین پی بی 47 خانوزئی اور قلعہ سیف اللہ جے یو آئی کے انتخابی مہم کے دوران دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے وزیر داخلہ نے متعلقہ حکام سے واقعات کی رپورٹ طلب کرلی انہوں نے دھماکوں میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے – محمد زبیر جمالی نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاکی- نگران وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے۔معصوم لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے والے انسان کہلانے کے حق دار نہیں۔قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے وراتحاد کی قوت سے اس ناسورکا خاتمہ کریں گے اس طرح کے بزدلانہ کارروائیوں سے دہشت گردی کے خلاف ہمارے عزم متزلزل نہیں ہوگادشمن ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کے درپے ہے لیکن ہم اتحاد اور اتفاق سیدشمن کی سازش کو ناکام بنائیں
نگران وزیر داخلہ بلوچستان نے خانوزئی اور قلعہ سیف اللہ میں دھماکوں کی متعلقہ حکام سے واقعات کی رپورٹ طلب کرلی

ٹیگز:
نگران وزیر داخلہ
