لورالائی(ڈیلی گرین گوادر)لورالائی ایک افسوسناک سڑک حادثے میں 2 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کا تعلق قلعہ سیف اللہ سے ہے۔ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے اور انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ریسکیو ذرائع نے مزید بتایا کہ زخمی اور جاں بحق ہونے والے افراد گاڑی میں سوار تھے، جو حادثے کا شکار ہو گئے۔ پولیس اور ریسکیو ٹیمیں تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہیں۔
لورالائی،ٹریفک حادثے میں 2 افراد جاں بحق،دوزخمی

ٹیگز:
لورالائی
