کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)نے 08فروری 2024کوہونے والے عام انتخابات کے دوران بجلی کی مسلسل فراہمی کے لئے تمام انتظامات مکمل کرلئے ہیں اس سلسلے میں چیف ایگزیکٹوآفیسرکیسکو کی خصوصی ہدایات پر کیسکونے جنرل الیکشن2024 ء کے دوران سنٹرل کمپلینٹ سیل زرغون روڈکوئٹہ (0819201445 اور 0812829753) سینٹرل مانیٹرنگ اینڈایمرجنسی کنٹرول سینٹر قراردیاہے۔ سینٹرل مانیٹرنگ اینڈایمرجنسی کنٹرول سینٹر چیف انجینئر(اواینڈایم) اورچیف انجینئرآپریشن ڈائریکٹرکی سربراہی میں ایس ڈی او پرمشتمل عملہ کے ہمراہ تین شفٹوں میں 24گھنٹے مسلسل آپریشنل رہے گا نیز سینٹرل مانیٹرنگ اینڈایمرجنسی کنٹرول سینٹر صوبائی حکومت کے ماتحت سول سیکریٹریٹ میں قائم شدہ کنٹرول سینٹر اورکوئٹہ میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے صوبائی دفتر سے بھی مکمل رابطے میں رہے گا۔ کسی بھی جگہ بجلی منقطع ہونے یا فنی خرابی پیداہونے کی شکایت پر سینٹرل مانیٹرنگ اینڈایمرجنسی کنٹرول سینٹربجلی کی دوبارہ بحالی کیلئے متعلقہ سب ڈویژن کو فوری کارروائی کرنے کاپابند بنائے گا۔کیسکوکے سنٹرل کمپلینٹ سیل تمام فیڈروں سے بجلی کی بندش، مانیٹرنگ اوربجلی کی صورتحال سے متعلق بھی کیسکوچیف اوردیگر اعلیٰ حکام کوآگاہ کرتارہے گا۔اس کے علاوہ کیسکونے آپریشن سب ڈویژنز کے تمام ایس ڈی او ز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ الیکشن کے روز (8فروری کے دن) اپنے اپنے متعلقہ کمپلینٹ سینٹرمیں صبح8بجے سے رات12بجے تک اپنی موجودگی کویقینی بنائیں اور کسی بھی جگہ بجلی بندش پر فوری طور پر اقدامات اُٹھائیں۔علا وہ ازیں کیسکونے صوبائی دارلحکومت کوئٹہ سمیت پشین،لورالائی،سبی،خضداراور مکران آپریشن سرکلز کے سپرنٹندنگ انجینئرز کو کیسکونے فوکل پرسنز مقرر کردئیے ہیں اور اس سلسلے میں اُنھیں ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں کہ وہ کیسکوکے زیر انتظام تمام علاقوں میں موجود الیکشن کمیشن آف پاکستان، محکمہ نادرا، محکمہ داخلہ حکومت بلوچستان، ضلعی ریٹرننگ آفیسرزاور پولنگ اسٹیشن انچارج سے بھی مسلسل رابطے میں رہیں تاکہ الیکشن کے دوران تمام پولنگ اسٹیشنوں میں بلاتعطل بجلی فراہمی کو یقینی بنایاجاسکے نیز کیسکوکے تمام فوکل پرسنز عام انتخابات کے دوران اپنے اپنے متعلقہ سرکلز کے دفاتر (اسٹیشنز)میں اپنی موجودگی کو یقینی بنائیں گے۔
کیسکونے الیکشن 2024کے سلسلے میں بجلی فراہمی کے انتظامات مکمل کرلئے

ٹیگز:
کیسکو
