کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)صوبائی الیکشن کمیشن بلوچستان محمد فرید آفریدی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے تمام اضلاع میں بیلٹ پیپرز کی فضائی و زمینی راستوں سے ترسیل مکمل مکمل کر دی گئی ہے بلوچستان کے جن علاقوں کو فضائی راستے سے بیلیٹ پیپرز کی ترسیل کی گئی ہے ان میں زیادہ تر علاقے مکران ڈویژن کے ہیں گوادر، پنجگور، کیچ، خاران اور واشک میں بیلٹ پیپرز ایئر لفٹ کیئے گئے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے بیلٹ پیپرز ہیلی کاپٹر اور سی ون تھرٹی کے ذریعہ بھجوائے گئے بلوچستان سے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے تمام حلقوں کے بیلٹ پیپرز کی چھپائی مکمل کرنے کے بعد بذریعہ سڑک بھی کافی علاقوں میں بیلٹ پیپرز کی ترسیل کی گئی ہے۔
بلوچستان کے تمام اضلاع میں بیلٹ پیپرز کی فضائی و زمینی راستوں سے ترسیل مکمل کر دی گئی ہے محمد فرید آفریدی

ٹیگز:
بیلٹ پیپرز
