نو شکی(ڈیلی گرین گوادر) نو شکی میں الیکشن کمیشن کے دفتر کے قریب کریکر بم حملہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پو لیس کے مطابق اتوار کو نو شکی میں الیکشن کمیشن کے دفتر کے قریب نامعلوم افراد نے کریکر بم پھینکا جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا تاہم دھماکے کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا، واقعے کی اطلا ع ملتے ہی سیکو رٹی فورسز کی بھا ری نفری نے جائے وقوعہ پہنچ کر علا قے کو گھیرے میں لینے کے بعد شواہد اکھٹے کر کے مزید تفتیش شروع کر دی۔
نو شکی،الیکشن کمیشن کے دفتر کے قریب دستی بم حملہ

ٹیگز:
نو شکی
