کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)ممتاز عوامی شخصیت،سابق صوبائی وزیر،عوام کے نامزد آزاد امیدوار ” طاہر محمود خان ” نے کہا ہے۔کہ عوام کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے۔گزشتہ پانچ سالوں میں عوام کے مسائل میں اضافہ ھوا۔عوام کو جھوٹے وعدوں اور طفل تسلیوں سے بہلایا نہیں جا سکتا۔ اٹھ فروری کو عوام حقیقی نمائندوں کا انتخاب کرینگے۔ بلند بانگ دعووں پر یقین نہیں رکھتا۔عوام کی حقیقی خدمت میرا ایمان ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف کارنر میٹنگوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر علاقائی معتبرین سابق ناظم لالا رشید، قیصر محمود،سید نثار شاہ، سابق کونسلر محمد حسین،مبشر اعوان،اور دیگر بھی ان کے ھمراہ تھے۔طاہر محمود خان نے عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ھوئے کہاکہ ماضی میں عوام سے جھوٹے وعدے کیے گئے. انہیں سبز باغ دکھائے گئے. مگر پانچ سالوں عوامی مشکلات اور مسائل میں مزید اضافہ ہوا۔اور پینے کے پانی کا مسئلہ بھی حل نہ ہوسکا جبکہ انھوں نے اپنے دور وزارت میں سینکڑوں افراد کو نوکریاں دیں۔اں ھوں نے کہا۔کہ ہم نے کبھی دروغ گوئی کی سیاست نہیں کی۔ بلکہ عوام کی بے لوث خدمت کو اپنا شعار بنایا۔ یہی وجہ ہے۔ کہ عوام نے بار بار مجھے اور میرے بھائی شہید شفیق احمد خان پر اعتماد کیا ہے.اور منتخب کیا۔ اٹھ فروری کو بھی عوام انتخابی نشان” جہاز ” پر ہی مہر لگائیں گے۔اور خوشحالی کا اڑان بھرینگے۔
گزشتہ پانچ سالوں میں عوام کو پریشانیوں کے سوا کچھ نہ ملا، طاہر محمود خان

ٹیگز:
طاہر محمود خان
