نوشکی(ڈیلی گرین گوادر) نوشکی میں پو لیس تھانہ کے گیٹ پر دستی بم حملہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پو لیس کے مطابق جمعہ کو نوشکی کے علا قے میں نامعلوم افراد نے سٹی پولیس تھانہ کے مین گیٹ پر دستی بم پھینکا جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا تاہم دھما کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکو رٹی فورسز کی بھا ری نفر ی نے جائے وقوعہ پہنچ کر علا قے کو گھیرے میں لینے کے بعد شواہد اکھٹے کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔
نوشکی،پولیس تھانہ کے گیٹ پر دستی بم حملہ

ٹیگز:
نوشکی
