کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے دہشت گرد عناصر کی فائیرنگ سے چمن لیویز کے سپاہی محمد نعیم کی شہادت پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اپنے ایک تعزیتی پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ لیویز فورس عوام کے جان ومال کے تحفظ اور امن کے قیام کے لئے خدمات سر انجام دیتے ہوئے جانوں کے نظر انے پیش کر رہی ہے عوام لیویز فورس کی جانی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں وزیراعلیٰ نے شہید محمد نعیم کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انکے خاندان سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے انہوں نے دعا کی ہے کہ اللہ تعالء شہید کے درجات بلند فرمایا اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔
عوام لیویز فورس کی جانی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ،وزیراعلیٰ بلوچستان

ٹیگز:
وزیراعلیٰ بلوچستان
