کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلو چستان کے ضلع شیرانی کے علا قے دھانہ سر میں قو می شاہراہ پر لینڈ سلائیڈنگ بلو چستان کو خیبر پختونخواء سے ملا نے والی این 50قومی شاہراہ پر ٹریفک کی روانی معطل ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو شیرانی میں دھانہ سر کے مقام پر ژوب ڈیرہ اسما عیل خان قومی شاہراہ کے پہاڑی سلسلے میں اچانک لینڈ سلائیڈنگ کے باعث پہاڑ سے گر نے والا ملبہ سڑک پر جمع ہو گیاجس کی وجہ سے شاہراہ پر ٹریفک کی روانی معطل ہو گئی۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ سے بند ہو نے والی شاہراہ کو کھولنے کے لئے ژوب سے مشینری طلب کر لی گئی جبکہ این ایچ اے حکام سے بھی رابطہ کر لیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق شیرانی، ژوب اور ڈیرہ اسما عیل سے آنے والی ٹریفک کو دوبارہ موڑنے کا کام شروع کر دیا گیا ہے انتظامیہ کے مطابق شاہراہ کو کھو لنے کے لئے کم وبیش 20گھنٹے در کار ہیں شہری شاہراہ کے کھلنے تک سفر سے گریز کریں۔
بلو چستان کے ضلع شیرانی کے علا قے دھانہ سر میں قو می شاہراہ پر لینڈ سلائیڈنگ ٹریفک کی روانی معطل

ٹیگز:
لینڈ سلائیڈنگ
